Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: جرگے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جرگے کے سربراہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جرگے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران ایک بھائی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ،جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا بھائی، بھتیجا اور جرگے کا سربراہ شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد مرکزی ملزم اور قتل میں  ملوث دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.