Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

لاہور:   پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ پی پی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فیصل واوڈا نے فوج جیسے قومی ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی،  وزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، پیپلزپارٹی نے قومی مفاد میں آرمی ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.