Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کاکہناہےکہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کےترجمان ندیم افضل چن نےوفاقی کابینہ میں ردوبدل کےحوالےسےمیڈیا میں چلنےوالےخبروں پرردعمل دیتےہوئےکہاکہ کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا پرچلنےوالی خبریں بےبنیاد اور من گھڑت ہیں۔

ندیم افضل چن نےکہاکہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کاجائزہ ہراجلاس میں لیتےہیں اوروزراء کےقلمدان تبدیل کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم کسی ایک یا دو وزیر کو تبدیل کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےبھی سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرٹوئٹ کرتےہوئےاس خبرکی تردید کی،ان کاکہناتھا کہ وزراء کی تبدیلی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیارہے،میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.