Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کےنتیجےمیں 9 پاکستانیوں کےشہید ہونےکی تصدیق

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ٹوئٹرپرترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سےبتایاگیاہےکہ نیوزی لینڈ کےشہرکرائسٹ چرچ کی مساجد پرہونےوالےدہشت گردانہ حملوں میں مزید 3پاکستانیوں ذیشان رضا،ان کےوالد غلام حسین اوروالدہ کرم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے،جسکےبعد جام شہادت نوش کرنے والےپاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔انہوں نےکہا کہ دفتر خارجہ شہداء کےخاندانو ں سےرابطے میں ہے۔

دفترخارجہ نےاس سےقبل سید اریب احمد،محبوب ہارون،سہیل شاہد،سید جہانداد علی،نعیم رشید اورانکےبیٹےطلحہ نعیم شہید کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
ترجمان دفترخارجہ نےگزشتہ روزاپنی ٹوئٹ میں کہاتھاکہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن سانحہ کرائسٹ چرچ کےحوالےسےمزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔شہید و زخمی ہونےوالےافراد کےاہلخانہ وزٹ ویزا کےلئےدرخواست دےسکتےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.