Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہماری جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی.مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، اور اس کا میدان پورا ملک ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیاہے ، اقتدار چھوڑکر نئے الیکشن کرائے جائیں ،جائز حکومت تشکیل دی جائے.

مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہم حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے جس کے بعد حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسلام آباد میں  پہلا پڑاؤ ہو گا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اقتدار چھوڑ دے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں اور جائز حکومت تشکیل دی جائے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ہے ،آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایا تو ضرورجاﺅں گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، تاجر برادری ناروا ٹیکسوں کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاجر برادری ناروا ٹیکسوں کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں ،عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہاہے ،انہوں نے کہا کہ اقتدار چھوڑکر نئے الیکشن کرائے جائیں ،جائز حکومت تشکیل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے15سے 20 لاکھ نوجوانوں کو نکالا گیا،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں ،گرفتاریوں سے مزید حالات خراب ہوں گے ،حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف)نے کہا کہ اسلام آباد جانا براہے تو اس کا نام ہی کیوں ایسا رکھا،ہم 27اکتوبر کو اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ دھرنے کا لفظ چھوڑ دیں یہ آزادی مارچ ہے ،بہت سی باتیں ہم وقت سے پہلے نہیں بتا رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.