Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئین شہریوں کےحقوق کےتحفظ اور ترقی کےمساوی موا قعوں کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔اسد قیصر

پشاور۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ آئین پاکستان ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کےتحفظ اورانہیں ترقی کےمساوی مواقعوں کی فراہمی کی ضما نت دیتا ہے۔

آئین پاکستان کےتحت پانچ سےسولہ سال تک کی عمرکےبچوں کوتعلیم کی سہولیات فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نےعام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جامع پالیسیاں وضع کرنےکی ضرورت پرزوردیتے ہوےکہا کہ اٹھارویں ترمیم سے صوبائی اکائیوں کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور اب صوبے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نےان خیالات کا اظہارمنگل کےروز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں پائیدارترقی کےاہداف کےحصول کے سلسلے میں منعقد ہونےوالی دو روزہ قومی پارلیمانی مشاورتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سےخطاب کرتےہوے کیا۔اسپیکر نےکہا کہ حکومت ملک سےغربت کےخاتمے،تعلیم اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دےرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اس وقت ایک بڑا چیلنج ہیں جن پرقابو پانےکےلیےترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےاکتوبرمیں پاکستان میں منعقد ہونےوالی علاقائی کانفرنس کاذکر کرتےہوےاس امید کااظہارکیاکہ اس کانفرنس میں تمام ہمسایہ ممالک شرکت کرینگے۔

انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پرزوردیتےہوےکہا کہ یہ ملک ہماری پہچان ہے اور اس کی ترقی ہم سب کی ترقی وخوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور جب بھی اس ملک پرکوئی مشکل وقت آیا تو پوری قوم نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کیا۔

اسد قیصر نےماڈل ویلیجز کےقیام کاذکرکرتےہوے کہا کہ اس وقت ملک میں بےسہارا اور یتیم بچوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوے ماڈل ویلیجز کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ویلیجز کے قیام کے لیے انہوں نے ملک میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کو اکٹھا کیا ہے اور اس منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ان ماڈل ویلیجزمیں یتیم اوربے سہارا بچوں کےلیےرہائش’سکول’کالجز’ہسپتال اوردیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی اور یہ ماڈل ویلیجز چاروں صوبوں کے دارالحکومتوں میں قائم کیےجائینگے۔انہوں نےبتایاکہ خیبرپختونخواہ میں ماڈل ویلیج کےقیام کےلیے انہوں نے ایک ہزار کنال ذ اتی زمین وقف کی ہے۔

انہوں نےاراکین پارلیمنٹ پراپنےاپنےحلقوں میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینےکی ضرورت پر زوردیا۔اسپیکرنےپائیدار ترقی کے اہداف پردوروزہ قومی پارلیمانی مشاورتی کانفرنس کےانعقاد کےسلسلےمیں قومی اسمبلی میں ایس ڈی جیزٹاسک فورس کےکنوینیرریاض فتیانہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس سلسلے میںیو این ڈی پی اور یونیسیف کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

انہوں نےکانفرنس کےشرکاکوملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنےاورانکےحل کےلیےتجاویز دینےکےلیےکہا۔ایس ڈی جیزقومی مشاورتی کانفرنس میں سینیٹرز’قومی اسمبلی،چاروں صوبائی اسمبلیوں،گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی ایس ڈی جیزٹاسک فورس کےممبران اورسول سوسائٹی کےنمائندوں نےشرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.