اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کی کاپی نہیں تو فیصلہ کیسے سنایا گیا۔ اراکین نے دستخط کہاں کیے؟
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب بند کمروں کے فیصلوں کا زمانہ گزر چکا ہے۔ پاکستان کے لوگ فیصلے اپنے سامنے ہونا دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی واحد وفاقی جماعت کے سربراہ کو نااہل کیا گیا۔ عمران خان نے کوئی اپیل نہیں کی۔ لیکن پھر بھی پورے پاکستان میں لوگ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر کو نااہل کرنے کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی کابینہ اراکین کے ساتھ مل کر کھیل کھیلا۔ مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے۔ لیکن عوام نے وہاں بھی عمران خان کو منتخب کیا۔ ملک میں سازشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو 24 گھنٹے ہونے والے ہیں تاحال ہمیں کوئی کاپی نہیں ملی۔
فواد چودھری نے کہا کہ 24 گھنٹے ہو گئے الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا۔ اگر فیصلے کی کاپی نہیں تو پھر الیکشن کمیشن نے سنایا کیا؟۔ اراکین کے دستخط کے بغیر کیسے فیصلہ دیا؟۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تبدیلی کا امکان ہے جس طرح فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ تبدیل کیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے میں حکومت کی پسندیدہ چیزیں شامل کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز کا فیصلہ 22 کروڑ لوگوں کے منہ پر طمانچہ تھا۔ آصف زرداری اور نواز شریف کا توشہ خانہ کیس 10 سال سے زیر التوا ہے۔ 11 سو ارب روپے کی کیسز ختم ہو رہے ہیں۔ اس لیے لانگ مارچ اور انقلاب کی طرف جانا پڑے گا۔
پیر, نومبر 24, 2025
بریکنگ نیوز
- جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ
- خالد روف کو دنیا سے رخصت ھوئے 14 برس بیت گئے۔۔۔
- ٹنگ ٹکور میں شینوماما کے ساتھ اینکرنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔۔ خالدہ یاسمین
- شاھراہ امن۔ خیبر پختونخواہ میں دھشت گردی میں اضافہ اور امن وعامہ کی بگڑتی صورتحال کے بارے معروف تجزیہ نگار حسین شہھید ۔فدا عدیل اور سابق ائ جی لیاقت کا اظہار خیال۔۔۔
- شینومینوشو میں پرفارم کرنا باعث اعزاز سمجھتی ھوں خیبر میرا دوسرا گھر ھے۔۔ مینہ گل۔
- گل سانگہ کا نیا رومانوی نغمہ اور ٹپے( یار کہ ھر سومرہ زان بدل کڑی) سوپر ڈوپر متحدہ عرب امارات میں دھوم مچادی۔۔۔۔
- خیبرٹی وی میری شناخت اور مقبولیت کا بنیادی ذریعہ ھے۔۔۔ ھدایت اللہ گل۔
- خیبرپختونخواہ کی زرخیز مٹی نے ھردور میں فن وثقافت کے انمول گوھر نایاب پیدا کئے ۔۔ سجاد اورکزئ

