اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کےلئے بڑی خوشخبری، انٹرنیٹ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ گوگل اب پاکستان میں بھی رجسٹرڈ ہوگیا۔
گوگل نے خود کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کے ساتھ ایک کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا ہے۔
ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 435 کے تحت گوگل کو رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گوگل ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کے بعد بہت جلد پاکستان میں اپنا کام شروع کردے گا۔ گوگل کا ایک وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا اور پاکستانی حکام سےاہم ملاقات کرے گا۔
جمعہ, نومبر 29, 2024
بریکنگ نیوز
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ
- کے پی اسمبلی کا اجلاس،ہم کرسیوں والے نہیں ،گورنر راج لگانا ہے تو لگاو،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
- پی آئی اے کی پروازوں پر یورپی ممالک میں عائد پابندی ختم
- اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ردالفساد فورس بنانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی کا احتجاج،زمینی حقائق اور چشم دید گواہ؟
- پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ تخریب کاری کا ایک جتھہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
- سیاست، خواتین اور مشکلات
- تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، بشریٰ بی بی کی سیاست پر بات ہو گی