Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں
    • قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت
    • چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد
    • مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
    • انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک
    • بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز
    • باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید
    • ثمر بلور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا :پی ٹی آئی قیادت کےدرمیان اختلافات نے مزید شدت اختیار کرلی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا :پی ٹی آئی قیادت کےدرمیان اختلافات نے مزید شدت اختیار کرلی

    اگست 19, 2024Updated:اگست 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Differences in PTI KP
    Differences in PTI KP
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ)خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر شکیل احمد کے استعفے اور کرپشن کی خبروں کے بعد سیاسی اختلافات میں مزید شدت آگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب  صوبائی اسمبلی کا بلایا گیا  اجلاس اچانک  ملتوی کردیا گیا۔

    سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی  نے پیر کو ہونے والا  اجلاس اچانک  26 اگست تک ملتوی کر دیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزیر شکیل احمد نے  اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنا تھا اور اپنے خطاب میں اراکین اسمبلی کو اپنے  اور کرپشن کی شکایات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔

    ذرائع کے مطابق شکیل احمد کو خطاب کا موقع نہ دینے پر اسمبلی کا اجلاس صوبے کی اہم ترین شخصیات کی  ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر شکیل احمد کے استعفیٰ اور ان کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد سیاسی اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    ایک طرف شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ کی حمایت کی تو دوسری طرف ان  کی پارٹی میں واپسی کے لیے وزیر اعلیٰ نے اہم کردار ادا کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اندر اختلافات کے باعث صوبے کے اہم معاملات بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور حمایت کے لیے میدان میں موجود کابینہ کے ارکان صرف پارٹی کے سیاسی معاملات میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ مستعفی ہونے والے وزیر شکیل احمد  کی حمایت کرنے والے اور وزیر اعلیٰ سے اختلاف کرنے والے بعض سینئر ارکان (عاطف خان اور جنید اکبر) نے اس حوالے سے اسلام آباد کے پی ہاؤس میں ہوئے اجلاس میں شرکت کی ہے ۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  مذکورہ رہنما  پی ٹی آئی کے بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں  اور اپنےے قائد کو صوبے کے تمام معاملات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت تمام پارٹی رہنماؤں پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرکے صوبے اور عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

    تحریک انصاف کے بانی کی ہدایات سے واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدیامیر بھاشا ڈیم سائٹ پر کام کرنے والے 5 مزدورجاں بحق،3زخمی
    Next Article باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام ،5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی، 3 اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025

    مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    جولائی 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں

    جولائی 10, 2025

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025

    مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    جولائی 10, 2025

    انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک

    جولائی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.