پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، کابینہ نے ٹیسٹ کے ایم یو کےزیرانتظام کرانے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے طے کیا کہ چھ ہفتے میں اس ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا، اس بار یہ ٹیسٹ ایٹا کے بجائے خیبر میڈیکل یونیورسٹی منعقد کرائے گی۔
اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ کابینہ میں اہم فیصلے ہوئے، یہ ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کو وزیراعلی چئیر کریں گے، ٹیسٹ میں نقل کے حوالے سے دو بھائی مرکزی کردار تھے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کابینہ میں یہ سفارشات بھی پیش کی گئیں کہ بچوں کے والدین کو بھی پکڑا جائے، ایم ڈی کیٹ اسکینڈل 2 سے ڈھائی ارب روپے کا معاملہ ہے۔