وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، 13 سال ہو گئے خیبرپختونخوا میں، لوگوں کو پتا ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے، کہتے ہیں بس انہیں شعور دے رہے، کون سا شعور؟
گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، پنجاب کے بچے لاکھوں کی تعداد میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، ادھر ہونہار ہے ادھر انتشار ہے، یہ کوئی خوشی کی بات نہیں، میں پنجابi بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے پنجاب کے کاروبار کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتشار خیبر پختونخوا کے بچوں کا نصیب نہیں ہو سکتا. ٹوٹی سڑکیں ان کا مقدر نہیں ہو سکتیں، بدتمیزی بھی خیبرپختونخوا کےبچوں کا مقدر نہیں ہوسکتی، پاکستانی ہونے کے ناتے مجھے بہت افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں. کے پی کے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے، خیبرپختونخوا کے بھائیوں سے کہتی ہوں خدا کا واسطہ ہے پنجاب کےبچوں کی طرف دیکھو، ترقی کی طرف دیکھو۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
- سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

