اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ لیک آڈیو کی تردید کردی ۔ انہوں نے آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے فرانزک کا مطالبہ کر دیا۔
خیال رہے کہ سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
آڈیو کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں۔ ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی۔ میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے۔ میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشریٰ بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں۔ جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔
بشریٰ بی بی مبینہ طور پر زلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں۔ جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ انہیں بیچ دیں۔ وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔ دوسری جانب زلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔
منگل, مارچ 4, 2025
بریکنگ نیوز
- افغانستان میں امریکی فحش اداکارہ کو خصوصی پروٹوکول، جبکہ افغان خواتین کے لیے قید
- بلوچستان میں آئی جی ایف سی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز
- ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.52 فیصد پر آگئی،وزیراعظم شہبازشریف کا اظہار اطمینان
- قلات میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ،ایک اہلکار شہید، چار زخمی
- حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید بجلی نہیں خریدیں گے، وزیر توانائی اویس لغاری
- ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ 153 ویں روز بھی بند، شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ
- وزیر اعظم شہبازشریف کا سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس