Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں
    • پشاور نے کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر پی ايس ايل میں تاریخ رقم کرلی
    • بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
    • فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
    • فرانسیسی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کوششوں پر مبارکباد
    • پاکستان نے ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دی ہے، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ
    • ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کی ریسکیو کارروائیاں جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس سے متعلق فیصلے کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس سے متعلق فیصلے کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا

    مارچ 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس سے متعلق فیصلے پر سرکلر جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہےکہ جسٹس فائز اور جسٹس امین کےفیصلے میں آرٹیکل 184/3 پر آبزرویشن ازخود نوٹس میں آتی ہیں، 2 رکنی بینچ کا فیصلہ صحافیوں سے متعلق ازخود نوٹس کے 5 رکنی بینچ کے فیصلےکے منافی ہے اور 2 ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا۔

    عدالتی سرکلر میں کہا گیا ہےکہ 2 ججز کا فیصلہ 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے برعکس ہے، 5 رکنی بینچ قرار دے چکا ہے کہ ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہےکہ 15 مارچ کے فیصلے میں بینچ کی جانب سے ازخود نوٹس لیا گیا، لارجر بینچ نے جو قانون وضع کیا 2 ججز کا فیصلہ اس کے برعکس ہے، 2 رکنی بینچ کے فیصلے میں جو بھی آبزرویشنز دی گئیں وہ قابل عمل نہیں، ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس پاکستان استعمال کرسکتے ہیں اور  ازخود نوٹس کا اختیار آرٹیکل 184/3 کے طریقہ کارکے تحت ہی استعمال ہوسکتا ہے۔

    واضح رہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری (ازخود نوٹس) کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری کے تمام کیسز کو ملتوی کردیا جائے۔

    فیصلے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو خصوصی بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہے، سپریم کورٹ رولز میں چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ بنانے کا اختیارنہیں، اسپیشل بینچ میں مختلف بینچز سے ایک ایک جج کو شامل کیا گیا، عدالتی وقت ختم ہونے کے وقت کیس سماعت کیلئے مقررکیا گیا۔ 

    جسٹس قاضی فائز کے ازخود نوٹس سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا کیس سننے سے معذرت کی تھی جس کے بعد لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس کی سماعت آج 4 رکنی بینچ کرے گا
    Next Article پنجاب،کے پی انتخابات التوا کیس: جسٹس جمال مندوخیل کی کیس سننے سے معذرت، بینچ پھر ٹوٹ گیا
    Web Desk

    Related Posts

    ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں

    اپریل 9, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026

    فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں

    اپریل 9, 2026

    پشاور نے کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر پی ايس ايل میں تاریخ رقم کرلی

    اپریل 9, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026

    فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    اپریل 9, 2026

    فرانسیسی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کوششوں پر مبارکباد

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.