اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ای او خیبر نیٹ ورک کامران حامد راجہ کے بڑے صاحب زادے مختار حامد راجہ وفات پاگئے۔
مختار حامد راجہ خیبر نیٹ ورک کے سینئر سپورٹس اینکر اور سینئر پروگرامنگ پروڈیوسرکے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مختار حامد راجہ سینئر اینکر پرسن کیوان حامد راجہ کے بڑے بھائی تھے۔
مختار حامد راجہ عرصہ دراز سے بیمار تھے۔ مختار حامد راجہ فن و ثقافت سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ مختار حامد راجہ اچھے کرکٹر، گھڑ سوار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گالف کھلاڑی تھے۔
مختار حامد راجہ کے انتقال پر خیبر نیٹ ورک بالخصوص کے ٹو ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔ مختار حامد راجہ کے انتقال پر ملک کی سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے بھی گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی گئی ہے ۔
مختار حامد راجہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوار ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں اڑھائی بجے ادا کی جائے گی۔
ہفتہ, جنوری 3, 2026
بریکنگ نیوز
- پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنا ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرا دیا
- ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے خود ووٹ کے حق کو پامال کیا: اسد قیصر
- امریکہ کی بڑی عسکری کارروائی، صدر نیکولس مدورو کو گرفتار کر لیا
- وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے 17 جنوری کو پیش کرنے کا حکم
- استور میں برفانی تودہ گرنے سے افسر سمیت 3 اہلکار شہید
- امریکی فوج کے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے
- پاک فضائیہ کا جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن خوفزدہ
- نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج نظر آئے گا

