اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ای او خیبر نیٹ ورک کامران حامد راجہ کے بڑے صاحب زادے مختار حامد راجہ وفات پاگئے۔
مختار حامد راجہ خیبر نیٹ ورک کے سینئر سپورٹس اینکر اور سینئر پروگرامنگ پروڈیوسرکے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مختار حامد راجہ سینئر اینکر پرسن کیوان حامد راجہ کے بڑے بھائی تھے۔
مختار حامد راجہ عرصہ دراز سے بیمار تھے۔ مختار حامد راجہ فن و ثقافت سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ مختار حامد راجہ اچھے کرکٹر، گھڑ سوار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گالف کھلاڑی تھے۔
مختار حامد راجہ کے انتقال پر خیبر نیٹ ورک بالخصوص کے ٹو ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔ مختار حامد راجہ کے انتقال پر ملک کی سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے بھی گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی گئی ہے ۔
مختار حامد راجہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوار ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں اڑھائی بجے ادا کی جائے گی۔
اتوار, فروری 9, 2025
بریکنگ نیوز
- ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت
- ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
- صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کو مسترد کر دیا،عظمیٰ بخاری
- آئینی تشریح کم از کم پانچ رکنی آئینی بنچ ہی کر سکتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر
- پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات صوابی جلسے میں بھی سامنے آگئے
- لاہور: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دیدی
- عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، حکومت پر سخت تنقید