Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

0 213

صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زیدہ بائی پاس پر موسیٰ بانڈہ میں محمداکبر نامی شخص کے گھر کی چھت بارش کے باعث گرگئی جس میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں نکالا۔

زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.