اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے ہولناک واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ جمعہ کی شام پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشتگردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے شہداکی یادگار کو نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
جمعرات, جون 12, 2025
بریکنگ نیوز
- بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش
- اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا
- ملاکنڈ جل رہا ہے
- سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور
- وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
- بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب
- مجید بریگیڈ کا اہم دہشتگرد عمر مری عرف دکاشی ہلاک
- انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ