Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیل-بھارت اتحاد، عالمی امن کی راہ میں دیوار
    • خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش
    • امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
    • اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اہم ایرانی فوجی کمانڈر اور سینئر سائنسدان شہید
    • پاکستان اور یو اے ای کا اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ گر کر تباہ؛ 240 سے زائد افراد ہلاک، ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا
    • بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان پر حملہ سیدھا سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا کیس ہے: وزیر داخلہ
    اہم خبریں

    عمران خان پر حملہ سیدھا سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا کیس ہے: وزیر داخلہ

    نومبر 4, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیدھا سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا کیس قرار دیا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں دشمن نہیں لیکن عمران خان ہمیں دشمن سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں، کل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے لیکن جو راستہ پی ٹی آئی والے اختیار کر رہے ہیں وہ تباہی کا راستہ ہے، اس راستے پر بچت آپ کی بھی نہیں ہو گی، جو بات کل اسد عمر نے عمران خان کا نام لے کر کی ہے وہ قابل افسوس ہے، ان لوگوں نے بغیر ثبوت کے الزام لگا دیا، ان کے لیڈر لوگوں کو ابھارتے رہے، اکساتے رہے، ان کے بعض رہنما اسلحہ لہرا کرللکارتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی دوسرے درجے کی قیادت کا رویہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، کل کے واقعے کا ملزم پولیس نے گرفتار کیا ہے، گجرات کے ہی تھانے میں ملزم کا بیان ریکارڈ ہوا، اس واقعے کی ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، یہ لوگ شاید ایف آئی آر اپنی مرضی سے درج کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملزم کے بیان کی ایک قسط کل جاری ہوئی تھی، اپنے بیان میں ملزم نے حملے کی 2 وجوہات بیان کی ہیں، ملزم کے بیان کے بعد پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانےکے عملے کو معطل کر دیا، تھانے کے عملے کو معطل کرنے کے بعد ملزم کے بیان کی دوسری قسط جاری ہوئی، یقیناً ملزم کے بیان کی دوسری ویڈیو عمران خان نے بھی دیکھی ہو گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملزم جو الزام لگا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک اور تشویشناک ہیں، ہم نے اس ویڈیو کو روکا لیکن یہ ویڈیو میڈیا تک بھی پہنچی، ہم نے تحریری طور پر اور میڈیا کے ذریعہ بھی پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی ہم بھگت رہے ہیں، اب سیاسی انتہا پسندی کا بیج بھی بویا جا رہا ہے، یہ سیدھا سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ پی ٹی آئی قیادت اور خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے رویے کو بدلیں، امید ہے ہماری بات کو وہ ہوا میں نہیں اڑائیں گے اور اس پر توجہ دیں گے، پہلے جب عمران خان کو حادثہ پیش آیا تھا تو نوازشریف عیادت کے لیے گئے تھے، اب بھی ماحول بہتر ہو تو عیادت کے لیےجایا جاسکتا ہے لیکن انہوں نے تو اس واقعے کا الزام ہی ہم پر رکھ دیا ہے، عیادت کے لیے جانا ابھی زیر غور ہے، وزیراعظم اس پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا پنجاب حکومت کو ملزم کا ویڈیو بیان لیک ہونے پر تحقیق کرنی چاہیے، ایسی انتہا پسندی میں کس طرح سے بات ہو سکتی ہے، کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے، ہم پہلےکئی بار آئی جی، چیف سیکرٹری اور پی ٹی آئی قیادت کو خطرات کا بتا چکے ہیں، یہ لوگ ہمیں جواب دیتے ہیں کہ آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹس تھیں ہم انہیں ان سے آگاہ کرتے رہے ہیں، اپنی حفاظت کا فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے، کوئی فیصلہ آپ پر تھوپا نہیں جاسکتا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، صوبائی وزیر انور زیب خان
    Next Article پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش

    جون 13, 2025

    امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات

    جون 13, 2025

    اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

    جون 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسرائیل-بھارت اتحاد، عالمی امن کی راہ میں دیوار

    جون 13, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش

    جون 13, 2025

    امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات

    جون 13, 2025

    اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

    جون 13, 2025

    اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اہم ایرانی فوجی کمانڈر اور سینئر سائنسدان شہید

    جون 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.