Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی ہدایت
    • عیدالاضحیٰ کے بعد بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو سکا
    • شکیلہ ناز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل، صحت یابی کا عمل جاری
    • فضل الٰہی کون ہیں؟ میں انہیں جانتی تک نہیں، مجھ سے منسوب بیان من گھڑت ہے، علیمہ خان
    • پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی کارروائی کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • معیشت میں بہتری آئی، زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف
    • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
    • مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں: وزیر داخلہ
    اہم خبریں

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں: وزیر داخلہ

    نومبر 25, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں دہشت گردی ہو سکتی ہے اس لیے انہیں مشورہ ہے کہ وہ کل کا جلسہ ملتوی کر دی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں دہشت گردی ہو سکتی ہے، عمران خان کو مشورہ ہے کہ کل کا جلسہ ملتوی کر دیں، جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے ایڈوائزی بھی جاری کی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مشکلات کا حل، کامیابی اور ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی میں ہے، پاک فوج کی طرف سے اپنے آئینی کردار میں رہنے کا اعلان ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے اس کو چیلنج کیا، جھوٹی آزادی کے نام پر ایک جھوٹی جدوجہد شروع کی، مسلح افواج کو مختلف انداز سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن عمران خان صاحب کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا عمران خان قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، آپ نے پچھلے چند ماہ جو کچھ کہا کوئی آپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا، اگر عمران خان الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نواز شریف و شہبازشریف سے ملناچاہیں تو  وہ انکار نہیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لاک بات چیت سے ختم ہوتے ہیں، عمران خان، آپ سیاستدان بنیں اور پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ بیٹھیں، عمران خان آپ سیاسی مخالف ہیں مگر دشمن نہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائےمرنے کو ترجیح دوں گا تو یہ رویہ درست نہیں ہے، سیاستدان جب گفتگوکرتے ہیں تو ڈیڈلاک ٹوٹتے ہیں۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا اعتراف، 5 سال کیلئے نااہل
    Next Article لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی ہدایت

    جون 10, 2026

    پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی کارروائی کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جون 10, 2026

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

    جون 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی ہدایت

    جون 10, 2026

    عیدالاضحیٰ کے بعد بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو سکا

    جون 10, 2026

    شکیلہ ناز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل، صحت یابی کا عمل جاری

    جون 10, 2026

    فضل الٰہی کون ہیں؟ میں انہیں جانتی تک نہیں، مجھ سے منسوب بیان من گھڑت ہے، علیمہ خان

    جون 10, 2026

    پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی کارروائی کے دوران 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جون 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.