Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔
    • اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟
    • کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔
    • دسمبر میں Evamp پشاور کے باسیوں کیلئے میگا ایونٹس لیکر ارھا ھے۔۔۔ کامران جان
    • خیبر ٹیلیویژن  دنیا بھر میں پشتونوں کی عظمت رفتہ کو احسن طور پہ پیش کررھا ھے۔ فیاض وردی۔۔۔ منظور خان
    • ابراھیم جان کی افسوسناک موت کی ذمہ داری سندھ حکومت پہ عائد ھوتی ھے۔ مشی خان۔
    • امن جرگہ کے بعد صوبائ حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ سردار حسین باباک۔۔
    • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا
    اہم خبریں

    ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

    جون 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ  میں  فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں  پر  تیسری  سماعت کے موقع  پر  بینچ  ایک بار  پھر ٹوٹ گیا۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں7 رکنی بینچ نے آج درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور  جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ تھے۔ سماعت کا آغاز  ہوا تو  اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آگئے اور  وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض اٹھادیا۔

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا تھا کہ مجھ پر اعتراض تو نہیں، میں نےکہا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض نہیں ہے، تاہم اب مجھے ہدایت ہےکہ جسٹس منصورعلی شاہ بینچ کا حصہ نہ ہوں۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ  آپ کی مرضی سے بینچ نہیں بنایا جائےگا، کس بنیاد پر وفاقی حکومت جسٹس منصور پر اعتراض اٹھا رہی ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جس جج  پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے ان کی اہلیت پرکسی کو شک نہیں، حکومت نے پہلے بھی اس قسم کے اعتراضات اٹھائے ہیں، الیکشن کیس میں 90 دنوں پرکسی نے اعتراض نہیں کیا، بس بینچ پر اعتراض کیا گیا، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ ایک درویش صفت انسان ہیں، کیا جسٹس منصور، جسٹس جواد ایس خواجہ کو فائدہ دیں گے؟ کیا حکومت پھر بینچ کو متنازع کرنا چاہتی ہے؟ الیکشن کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے سخت ایکشن سے گریز کیا، سپریم کورٹ چھڑی کا استعمال نہیں کر رہی مگر دیگر لوگ کس حیثیت میں چھڑی کا استعمال کر رہے ہیں؟

    جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ  میں مزید اس بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتا،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ میرے رشتہ دار ہیں۔ اعتزاز  احسن کے  وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ  آج عدالتی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کا کیس ہے، بینچ پر اعتراض نہیں بنتا۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہم ابھی اٹھ رہے ہیں، آپس میں مشاورت کے بعد  آگےکا لائحہ عمل طے کریں گے۔  سپریم کورٹ کے ججز کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلےگئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے, باضابطہ اعلان جلد متوقع
    Next Article سانحہ9 مئی: فوجی تنصیبات کی حفاظت میں کوتاہی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت اعلیٰ افسران فوج سے فارغ
    Web Desk

    Related Posts

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    دسمبر 2, 2025

    پاکستان میں خودکش حملے حرام ہیں، تنظیمات اہلِ سنت پاکستان

    دسمبر 2, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے

    دسمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔

    دسمبر 2, 2025

    اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟

    دسمبر 2, 2025

    کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔

    دسمبر 2, 2025

    دسمبر میں Evamp پشاور کے باسیوں کیلئے میگا ایونٹس لیکر ارھا ھے۔۔۔ کامران جان

    دسمبر 2, 2025

    خیبر ٹیلیویژن  دنیا بھر میں پشتونوں کی عظمت رفتہ کو احسن طور پہ پیش کررھا ھے۔ فیاض وردی۔۔۔ منظور خان

    دسمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.