Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اگر کوئی جوہری سانحہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی، چینی وزیر خارجہ وانگ ای
    • وزیراعظم شہبازشریف کی یوم عاشور پر زبردست انتظامات پر صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی تعریف
    • بنوں کی جامعہ میں بہتری کی نوید: بحران کے اندھیروں میں روشنی کی کرن
    • ملک بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
    • ’’ہم نہ باز آئیں گے محبت سے‘‘ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پہلی کتاب
    • ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا
    اہم خبریں

    ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

    جون 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ  میں  فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں  پر  تیسری  سماعت کے موقع  پر  بینچ  ایک بار  پھر ٹوٹ گیا۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں7 رکنی بینچ نے آج درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور  جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ تھے۔ سماعت کا آغاز  ہوا تو  اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آگئے اور  وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض اٹھادیا۔

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا تھا کہ مجھ پر اعتراض تو نہیں، میں نےکہا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض نہیں ہے، تاہم اب مجھے ہدایت ہےکہ جسٹس منصورعلی شاہ بینچ کا حصہ نہ ہوں۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ  آپ کی مرضی سے بینچ نہیں بنایا جائےگا، کس بنیاد پر وفاقی حکومت جسٹس منصور پر اعتراض اٹھا رہی ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جس جج  پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے ان کی اہلیت پرکسی کو شک نہیں، حکومت نے پہلے بھی اس قسم کے اعتراضات اٹھائے ہیں، الیکشن کیس میں 90 دنوں پرکسی نے اعتراض نہیں کیا، بس بینچ پر اعتراض کیا گیا، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ ایک درویش صفت انسان ہیں، کیا جسٹس منصور، جسٹس جواد ایس خواجہ کو فائدہ دیں گے؟ کیا حکومت پھر بینچ کو متنازع کرنا چاہتی ہے؟ الیکشن کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے سخت ایکشن سے گریز کیا، سپریم کورٹ چھڑی کا استعمال نہیں کر رہی مگر دیگر لوگ کس حیثیت میں چھڑی کا استعمال کر رہے ہیں؟

    جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ  میں مزید اس بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتا،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ میرے رشتہ دار ہیں۔ اعتزاز  احسن کے  وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ  آج عدالتی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کا کیس ہے، بینچ پر اعتراض نہیں بنتا۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہم ابھی اٹھ رہے ہیں، آپس میں مشاورت کے بعد  آگےکا لائحہ عمل طے کریں گے۔  سپریم کورٹ کے ججز کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلےگئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے, باضابطہ اعلان جلد متوقع
    Next Article سانحہ9 مئی: فوجی تنصیبات کی حفاظت میں کوتاہی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت اعلیٰ افسران فوج سے فارغ
    Web Desk

    Related Posts

    اگر کوئی جوہری سانحہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

    جولائی 6, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی یوم عاشور پر زبردست انتظامات پر صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی تعریف

    جولائی 6, 2025

    ملک بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اگر کوئی جوہری سانحہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

    جولائی 6, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی یوم عاشور پر زبردست انتظامات پر صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی تعریف

    جولائی 6, 2025

    بنوں کی جامعہ میں بہتری کی نوید: بحران کے اندھیروں میں روشنی کی کرن

    جولائی 6, 2025

    ملک بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 6, 2025

    ’’ہم نہ باز آئیں گے محبت سے‘‘ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پہلی کتاب

    جولائی 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.