Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
    • سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی
    • کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
    • ربڑ کی جادوئی ٹوپی
    • کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ
    • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے چھوٹے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی
    اہم خبریں

    مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے چھوٹے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی

    اکتوبر 30, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے کردی۔

    مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

    پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

    بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے کا قتل نہیں بلکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

    مرحوم کے بڑے بھائی کا ویڈیو پیغام:

    اب مرحوم کے بڑے بھائی نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی اور کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔

    مولانا یوسف جمیل نے کہا عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی، پستول سے خود کو گولی ماری: پولیس

    انہوں نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔

    بھائی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا،یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد
    Next Article پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت میں ایک روز باقی
    Web Desk

    Related Posts

    پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی

    جولائی 5, 2025

    سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 5, 2025

    خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی

    جولائی 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی

    جولائی 5, 2025

    سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 5, 2025

    خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی

    جولائی 5, 2025

    کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.