Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت
    • پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیشنل گرڈ میں خرابی ، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
    اہم خبریں اکتوبر 13, 2022

    نیشنل گرڈ میں خرابی ، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    Facebook Twitter Email
    نیشنل گرڈ میں خرابی ، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
    نیشنل گرڈ میں خرابی ، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی(ویب ڈیسک) نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

    نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ۔ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے۔ جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
    دوسری جانب نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ جہاں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس ہاؤسنگ اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق بریک ڈاؤن سے سندھ بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بھی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔علاوہ ازیں بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریباً 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔ کیسکو حکام کے مطابق بریک ڈاؤن سے بلوچستان کو 220 کے وی کے تین ذرائع سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاعظم سواتی گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    Next Article خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شہباز شریف
    Saqib Butt

    Related Posts

    مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت

    ستمبر 3, 2026

    پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت

    ستمبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت

    ستمبر 3, 2026

    پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.