اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ملک بھر کی پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا۔ کرپشن رپورٹ میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے جاری کر دیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے۔ ۔ جس میں پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے ۔ دیگر کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ، کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبہ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

