Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ
    • سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ
    • شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    • 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا موثر جواب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی بالادستی کیلیے ڈٹ جانے کی تجویزدے دی
    اہم خبریں

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی بالادستی کیلیے ڈٹ جانے کی تجویزدے دی

    اپریل 6, 2023Updated:اپریل 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ا
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کے سربراہی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیے جانے کی توثیق قومی اسمبلی سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس  ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی صورتحال اور آئینی بحران پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ قانونی ٹیم نے شرکا کو تین رکنی بینچ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کی قیادت نے عدالتی فیصلے کو اقلیتی رائے قرار دیا اور رائے دی کہ  تین رکنی بینچ کے فیصلے کو متنازعہ سمجھتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایاکہ فورم نے قومی معاملے سے متعلق نامکمل فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا، اور قانونی ٹیم نے رائے دی کہ ادھورے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی بالادستی کیلیے ڈٹ جانے کی تجویزدے دی جبکہ نوازشریف اور مریم نواز نے بینچ میں شامل ججز کیخلاف ریفرنس دائرکرنے پر اصرار کیا، اس کے علاوہ حکومتی اتحادیوں کا مؤقف تھاکہ فل کورٹ نہ بنا کر انصاف کا قتل کیا گیا، پارلیمنٹ اپنی بالادستی تسلیم کروائے، اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا تو بہت نقصان ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیے جانے کی توثیق قومی اسمبلی سےکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ چیف جسٹس سمیت تین ججز کے خلاف جوڈیشل مس کنڈکٹ پر ریفرنس دائر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس  پھر ہوگا، کل کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں ممکنہ پیش کی جانے والی قرارداد پر مشاورت ہوگی۔

    اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سول بالادستی اور پارلیمان کے استحکام کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیلجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی فتح کا یقین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہے، الیکشن کمشنر کا اکتوبر میں انتخابات کا اعلان آئین کی خلاف ورزی تھا، دیکھیں گے کہ انتخابات میں کیاہوتا ہے، یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نتیجہ قبول کریں گے یا نہیں، مجھےنہیں معلوم کہ انتخابات میں کیا ہوگا اور الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ کا رویہ کیسا ہوگا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا, سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو گا، الیکشن کمیشن
    Next Article جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سپاہی شہید، 8 دہشت گرد مارے گئے
    Web Desk

    Related Posts

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.