Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
    • ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
    • شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
    • بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔
    • پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
    • 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
    • افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈیلی میل کی معافی ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، نواز شریف
    اہم خبریں

    ڈیلی میل کی معافی ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، نواز شریف

    دسمبر 10, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ڈیلی میل کی معافی ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، نواز شریف
    ڈیلی میل کی معافی ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، نواز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

     لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر شہزاد اکبر نے جو شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے۔ اس پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے۔ الله پاک نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔
    نواز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ ان الزامات کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ،ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے۔ یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔
    نواز شریف نے کہا کہ برطانیہ میں نہ ن لیگ کی حکومت ہے۔ نہ تحریک انصاف کی اور نہ ہی کسی اور سیاسی جماعت کی۔ یہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے عوام کی حکمرانی ہے۔ وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے۔ کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو۔
    انہوں نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے۔ وہ ان لوگوں پر الزامات لگا رہا ہے جنھیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے۔ آج بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں۔ عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔
    نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا۔ ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے۔ مفت میں جلا وطن کیا گیا مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا۔ منتخب وزیر اعظم کو 10 ہزار ریال تنخواہ جو نہیں لی گئی اس پر نااہل کیا گیا۔
    انہوں نے بتایا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی۔ جنہوں نے پاکستان میں موٹر ویز بنائیں۔ ایک منصوبے کا نام بتائیں جسکی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو۔ اور یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا۔ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
    نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی خراب اور اربوں کا خرچہ بھی ہوا۔ جبکہ نیب کیس بھی بن گیا۔ بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔  50 ارب روپے کی کرپشن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ منشیات اسمگلنگ کیس میں بری
    Next Article آواران میں دھماکہ، ایک دکان دار جاں بحق، خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی
    Saqib Butt

    Related Posts

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔

    نومبر 13, 2025

    شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔

    نومبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.