Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار
    • لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک
    • ترکیے میں غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، جرمنی سے افغان شہری ملک بدر
    • توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مکمل
    • لکی مروت تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 دهشت گرد ہلاک
    • اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ساڑھے 10 ہزار کا کوٹہ منظور
    • کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
    • یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مظاہرین میں شامل کچھ شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے خیموں کو آگ لگائی، محکمہ داخلہ کے پی
    اہم خبریں

    مظاہرین میں شامل کچھ شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے خیموں کو آگ لگائی، محکمہ داخلہ کے پی

    جولائی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ؓBannu Incident Inquiry
    Share
    Facebook Twitter Email

    محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بنوں واقعے میں مظاہرین میں شامل کچھ شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے خیموں کو آگ لگائی اور دیوار گرائی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے بنوں میں حالیہ واقعات سے متعلق کچھ تفصیلات جاری کی ہیں۔

    صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 15 جولائی کو بنوں میں بارودی مواد سے بھری گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے سپلائی ڈپو کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ اس دہشت گردی میں ڈپو میں موجود 8 سکیورٹی اہلکار اور 3 شہری شہید ہوئے۔  سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کو سرحد پار غیر ملکی عناصر کی پشت پناہی حاصل تھی جو قابل مذمت ہے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 19 جولائی کو سیاسی جماعتوں سمیت تاجر برادری کا اجتماع پرامن تھا تاہم اس دوران مظاہرین میں چھپے کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ شروع کر دیا  اور سکیورٹی فورسز کے سپلائی ڈپو پر موجود خیموں کو آگ لگا دی جبکہ شرپسندوں کی جانب سے ڈپو کی دیوار کو بھی گرا دیا گیا، پولیس نے انہیں وہاں سے نکالنے کی پوری کوشش کی اس دوران 1 شخص جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق اس سلسلے میں 20 جولائی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی وزیر اور دیگر کو مظاہرین سے بات چیت کیلئے بھیجا اور 40 رکنی جرگہ بھی تشکیل دیا جبکہ واقعے میں ایک انکوائری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ جرگے نے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بنوں سمیت انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی اور  مظاہرین کے 16 نکاتی ایجنڈا کو سامنے پیش کیا۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود معاملے کی نگرانی کررہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا
    Next Article علی پور:زمین کے تنازع پر نوجوان کو آگ لگا دی گئی
    Web Desk

    Related Posts

    2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار

    دسمبر 27, 2025

    لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    ترکیے میں غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، جرمنی سے افغان شہری ملک بدر

    دسمبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار

    دسمبر 27, 2025

    لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    ترکیے میں غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، جرمنی سے افغان شہری ملک بدر

    دسمبر 27, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مکمل

    دسمبر 27, 2025

    لکی مروت تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 دهشت گرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.