Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آصف زرداری کی فضل الرحمان کاعید کےبعد حکومت کےخلاف تحریک چلانےکا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیرمین آصف علی زرداری نےجمعیت علما اسلام(ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سےملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں سابق صدرآصف علی زرداری رات گئےجمعیت علماء اسلام کےسربراہ کی رہائش گاہ پہنچےتو مولانا فضل الرحمان نےان کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری نےمولانا فضل الرحمان کوعمرہ کی ادائیگی پرمبارک باد دی۔دونوں رہنماؤں نےملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر بھی غورکیا گیا۔

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)نےعید کےبعد حکومت کےخلاف تحریک چلانےکا فیصلہ کرلیا ہےجبکہ مولانا فضل الرحمن بھی ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
حکومت کےآئی ایم ایف سےمعاہدہ،مہنگائی کی نئی لہرکےساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہےاوراپوزیشن جماعتیں عید کےبعد حکومت کیخلاف صف آرا ہونے کو تیار ہیں۔

ن لیگ نے20مئی کو شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس طلب کررکھاہےاورپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی عیدکےبعد سڑکوں پرآنےکاعندیہ دےچکی،جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینےکیلئےپرتول رہےہیں۔ حکومت 12 جون کو نیا وفاقی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس کے بعد ملک میں نئے ٹیکسوں، اور مہنگائی کا طوفان آنے کا خطرہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.