Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایس ایم ایس سروس کےذریعے نئےکرنسی نوٹوں کی بکنگ(کل)سےشروع ہوگی

نئے نوٹوں کا اجرا 20مئی سےشروع ہوکر31مئی 2019 تک جاری رہےگا

لاہور۔اسٹیٹ بینک کی جانب سےنئےکرنسی نوٹ جاری کرنےکےلیےایس ایم ایس سروس کےذریعےبکنگ کل( اتوار) سےشروع ہوگی ۔نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سےدستیاب ہوں گےجو”ای برانچز” کہلاتی ہیں،اس کےعلاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے16فیلڈ دفاتر سےبھی نئےکرنسی نوٹ حاصل کیےجا سکیں گے۔

موبائل ایس ایم ایس سروس کےذریعےنئےنوٹوں کااجرا 20 مئی 2019 سےشروع ہوگااور31 مئی 2019 تک جاری رہےگا۔ملک کے142 شہروں میں 1702 ای برانچز اورایس بی پی بی ایس سی کے16فیلڈ دفاترکےذریعےیہ سہولت فراہم کی جائےگی-ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔

نامزد ای برانچوں کی برانچ آئی ڈی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹwww.sbp.org.pk، پی بی اے کی ویب سائٹ www.pakistanbanks.org اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔

اس کےعلاوہ یہ برانچ آئی ڈی نامزد ای برانچوں کےباہرنمایاں مقام پرآویزاں کی جائےگی۔ای برانچ کی برانچ آئی ڈی موجودہ برانچ/ بینکوں کےسوئفٹ کوڈسےمختلف ہے۔

طریق کار کےمطابق نئے نوٹ حاصل کرنےکےخواہشمند فرد کواپنا13ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یااسمارٹ کارڈ نمبراور مطلوبہ ای برانچ کی آئی ڈی لکھ کر شارٹ کوڈ8877پرایک ایس ایم ایس پیغام بھیجناہوگا۔بھیجنےوالےفرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگاجس میں اسکا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونےکا عرصہ لکھا ہوگا۔

صارف کو موصولہ ریڈیمشن کوڈ ایس ایم ایس میں درج تاریخ کے مطابق زیادہ سے زیادہ دو ایام کار کے لیے موثر ہوگا۔ صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی ایک فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ٹرانزیکشن کوڈ لےکرمتعلقہ ای برانچ جاناہوگا جہاں سےنئےنوٹ مل جائیں گے۔ایک شخص10روپےکےتین پیکٹ اور50روپےاور100روپےکےایک ایک پیکٹ لےسکتا ہے۔

ایک شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبراورموبائل فون نمبرصرف ایک مرتبہ استعمال کیاجاسکتا ہے۔کسی مختلف موبائل فون نمبرسےوہی سی این آئی سی/اسمارٹ کارڈ نمبر،یااسی موبائل فون نمبرسےکوئی اورسی این آئی سی/اسمارٹ کارڈ نمبربھیجا گیاتوکوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائےگا۔

یہ نظام پہلےآئیےپہلےپائیےکی بنیاد پرنئےکرنسی نوٹ فراہم کرےگا اورنظام میں گنجائش ختم ہونےپرنئی بکنگ بھی بند کر دی جائے گی۔ عوام معلومات /شکایات کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کی ہیلپ ڈیسک پر یو اے این 877-008- 111 (021) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.