Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کاسی این جی3 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان

لاہور:آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب نےکمپریسڈ نیچرل گیس(سی این جی) کی فی لیٹر قیمتوں میں 3 روپے اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

ملک میں ڈالراو پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے فی لیٹر قیمتوں میں 3 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت 79 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 82 روپے 79 پیسے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نےکہاکہ چند روز کےدوران ڈالر کی قیمت میں 7 روپے اضافہ کے باعث قیمت بڑھانا پڑی، سی این جی کی قیمتیں براہ راست ڈالر کی قیمتوں سے جڑی ہیں اس لیے اس میں اضافہ نا گزیر ہے۔

واضح رہے کہ دو مئی کو ڈالر کی قیمت 141 روپے 48 پیسے تھی جو 17 مئی کو 149 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوگرا نے بھی آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.