Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد, بلاول الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے اثاثہ و واجبات کی تفصیلات میں فرق ہونے کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ای سی پی نے بلاول بھٹو کو از خود نوٹس جاری کیا تھا جس میں اثاثوں کی تفصیلات میں فرق ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا تھا۔

ای سی پی عہدیدار نے بتایا کہ ’اب اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا بینچ سماعت کرے گا جس میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور رکن خیبر پختونخوا جسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں۔ ای سی پی کے فیصلے نے متعدد افراد کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ کیا غیر فعال الیکشن کمیشن ایسا کرسکتا ہے۔ 2 رکنی بینچ کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی تھی لیکن وہ چیف الیکشن کمشنر اپنے محدود مینڈیٹ کے ساتھ تشکیل دے سکتے ہیں۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 6 (3) کے مطابق ’کمشنر اس قانون کے تحت دائر کردہ درخواست، پٹیشنز یا اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ کرنے کے لیے کمیشن کے 3 یا زائد اراکین پر مشتمل بینچ تشکیل دے گا‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.