Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آبادمیں برہانی وانی کےیوم شہادت پرواک کااہتمام کیاگیا

اسلام آباد۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ نےممتازنوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی کی شہادت کی تیسری برسی کےموقع پر برہان وانی سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےاسلام آباد میں چائناچوک سےڈی چوک تک ایک واک کااہتمام کیاجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق آزادجموں و کشمیرکےوزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اورحریت رہنمائوں نےشرکاء سےخطاب کرتےہوئے شہید برہان وانی اورجملہ کشمیری شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نےکہا کہ برہان وانی شہید نےتحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیاہے۔

مقررین نےاس موقع پرشہداءکےمشن کواسکےمنطقی انجام تک جاری رکھنےاوراس سلسلےمیں کسی بھی قربانی سےدریغ نہ کرنےکےکشمیریوں کےعزم کااعادہ کیا۔انہوں نےکہا کہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھےہوئے ہیں۔مقررین نے حکومت پاکستان سےاپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانیوں میں مذید موثر طورپراجاگر کرنے کیلئے سفارتی سطح پر اپنی سرگرمیوںمیں تیزی لائے۔

انہوں نےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کےمطابق حل کرانےکیلئےاپنا منصبی کردارادا کرے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جبری طورپر قبضہ کرکے پورے مقبوضہ علاقے کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیامیں پائیدار امن و سلامتی کاقیام شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے رتھے جن پر ”گوانڈیا گو بیک،حق ہمارا آزادی اورجیوے جیوے پاکستان” جیسے نعرے درج تھے۔

واک کےشرکاءسے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کےعلاوہ محمود احمد ساغر،سیدفیض نقشبندی ،سید یوسف نسیم،طاہرمسعود، محمداعجاز رحمانی،عبدالحمید لون، منظور احمد شاہ، مشتاق احمد بٹ،زاہداحمد صوفی،زاہد اندرابی،منظور الحق بٹ،محمد شفیع ڈار،ڈاکٹرمحمد خان،صحافیوں اور سول سوسائٹی کےاراکین نےبھی شرکت اورخطاب کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نےبرہان مظفر وانی کو8جولائی2016کوضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں دوساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلےمیں شہید کردیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.