Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی:پندرہ سالہ نوجوان،ساتھی کو بچانےکےدوران ایک شخص ڈوب کرجاں بحق

صوابی۔موضع زروبی میں دریائےسندھ میں نہانے کےدوران پندرہ سالہ نوجوان جبکہ بدری نالہ ہنڈ میں ساتھی کوبچانے کےدوران ایک شخص ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ موضع بیکا میں نوجوان نےزندگی سے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولی کھاکراپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

مانیری بالا میں پستول گرکرچل جانےسےایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہو گیا۔ بتایا گیاہےکہ پندرہ سالہ ارسلان ولد مقصود سکنہ زروبی اپنےساتھیوں کےساتھ گذشتہ شام گائوں میں واقع دریائےسندھ میں نہا رہےتھےکہ اس دوران گہرےپانی میں ڈوب کرجاں بحق ہو گیا متوفی کی لاش پیر کی صبح مقامی غوطہ خوروں نے پانی سے نکال لیا

دریں اثناءبدری نالہ میں اپنےساتھی کو ڈوبنے سےبچاتےہوئےوقاص سکنہ کھنڈہ ڈوب کرجاں بحق ہوگیا اسکی لاش گذشتہ شام پانی سے نکال لی گئی متوفی حاجی جانس خان استاد کےصاحبزادے تھے۔دریں اثناءموضع بیکا میں ایک نوجوان حارث رحمان نےگندم میں استعمال ہونےوالی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی۔

متوفی زندگی سےدلبرداشتہ تھےدریں اثناءمانیری بالا میں چارپائی سےپستول نیچےگرجانےسےایک نوجوان شاہ زیب جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی شاہ فہد زخمی ہوگیا صوابی پولیس نےمجروح شاہ فہد کی رپورٹ پرایف آئی آر درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔چھوٹا لاہور پولیس نےایف آئی آر درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.