Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر:5 افسران کرپشن کے مرتکب قرار

اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی  بےقاعدگیوں کی تحقیقات میں5 افسران کو کرپشن کا مرتکب قراردےدیا گیا۔اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن(شعبہ ہوا بازی) کا چیئرمین مشاہد اللہ خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔سینیٹر بہرام خان نےکہاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بےقاعدگیوں پر21 فوجی افسران کیخلاف تحقیقات کی گئی،انکوائری میں5افسران کو کرپشن اورمالی بے قاعدگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا،ان افسران کی بد انتظامی کے باعث ایئر پورٹ کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل شاہد نیاز نےاسلام آباد ایئرپورٹ میں مالی کرپشن کی رپورٹ بنائی،جسکی روشنی میں ایف آئی اے کو تحقیقات سونپی گئی، جسٹس(ر)ناصر ملک نے معاملے کی الگ تحقیقات کیں۔
ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نےکہاکہ کرپشن میں ملوث پانچ افسران میں سےصرف دو نےجواب دیا،ریٹائر ہونےکی وجہ سےانکوائری بند کر دی گئی،ذمہ دار فوجی افسران بے قاعدگیوں اور غفلت کے مرتکب ہیں۔

قائمہ کمیٹی نےکرپشن الزامات پرذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کیے بغیر معاملہ نمٹانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف کیا کارروائی کی گئی؟ تو ڈائریکٹر سی اے اے نے جواب دیا کہ ذمہ دار افسران اب کسی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

قائمہ کمیٹی نےسی اے اے سےتمام ریکارڈ طلب کرتےہوئےمالی بےقاعدگیوں اور غفلت کےمرتکب فوجی افسران کیخلاف ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ سمیت تمام تحقیقاتی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.