Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا۔ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی ، تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پولیس کی تنخواہیں اور الاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس کے شہدا پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفورادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دارالحکومت کی فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ امن و امان کی یقینی بنانے کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو 100فیصد کررہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے مارچ میں پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی مذمت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.