Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:بادغیس میں طالبان اور افغان نیشنل آرمی کے درمیان لڑائی جاری،36 فوجی ہلاک،3 طالبان زخمی

قلعہ نو۔افغان صوبےبادغیس کےضلع بالامرغاب میں طالبان عسکریت پسندوں اورملکی فوج کےدرمیان شدید لڑائی کی ضلعی گورنر عبدالوارث شیرزاد نےتصدیق کردی ہے۔اس انتظامی اہلکار نےبتایا ہےکہ اس لڑائی میں کم ازکم چھتیس افغان فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور عسکریت پسندوں نےکئی چیک پوسٹوں پرقبضہ بھی کرلیا ہے۔سینکڑوں طالبان جنگجوؤں نےبالا مرغاب پر بدھ تین اپریل کی رات کو دھاوا بولا تھا اور تب سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عبدالوارث شیرزاد کےمطابق لڑائی میں تیس سےزائد عسکریت پسند کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔طالبان کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بالا مرغاب پر حملہ چار سمتوں سے کیا گیا تھا۔

افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق جمعرات کےرات بارہ بجےضلعی مرکزکےدفاعی چوکیوں پرطالبان نےحملہ کیا،جس کےنتیجے میں پانچ چوکیاں فتح،12 اہلکار موقع پرہلاک،پانچ کمانڈوز اور16 فوجی گرفتار ہوئے۔

یاد رہےکہ مجاہدین نے9ہیوی مشن گن،ایک راکٹ لانچر،15 کارمولی بندوق، پانچ رات والےدوربین،ایک مارٹرتوپ اورمختلف النوع فوجی سازوسامان بھی قبضہ میں لےلیاہے۔

جبکہ افغان نیشنل آرمی  کے فائرنگ سے 3 طالبان زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.