Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

زلمے خلیل زاد اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات،افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت 

اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کی وفد کےہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نےافغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےوزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کا وفد کےہمراہ آمد پرخیرمقدم کیا۔زلمے خلیل زاد اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گے۔وفد کی سطح پرمذاکرات میں افغان امن عمل سمیت خطےمیں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب زلمےخلیل زاد کی وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سےملاقات ہوئی،جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونےوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو دوحہ مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےانٹرا افغان مذاکرات کےحوالےسےپیش رفت کوسراہتےہوئےکہاکہ افغانیوں کےمابین مذاکرات کاانعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزوہے،پاکستان،دیرپا تعمیروترقی کےایجنڈے پرگامزن ہے،افغانستان میں امن واستحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے جب کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.