Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:فراہ،وردک،تخارمیں سکیورٹی فورسزاورطالبان میں جھڑپیں47سکیورٹی اہلکارجاں بحق

کابل-افغانستان کے صوبوں فراہ، وردک اور تخار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں سینتالیس سکیورٹی اہلکار اور پانچ طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ غزنی صوبے میں بھی امریکی فضائی حملوں میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے ۔

افغان حکام کے مطابق فراہ کے "بالا بلوک” ضلع میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

اطلاعات کےمطابق طالبان کےساتھ جھڑپوں میں اب تک پینتیس سکیورٹی اہلکا ہلاک ہوئے۔اُدھروردک صوبےمیں سکیورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان ہونےوالی جھڑپوں میں نوسکیورٹی اہلکاراورپانچ طالبان ہلاک ہوئے۔تخارصوبےمیں طالبان کےحملےمیں تین سکیورٹی اہلکارہلاک ہوئے۔

دوسری جانب غزنی صوبے نےامریکی فضائیہ نے”کاراباغ”ضلع میں عسکریت پسندوں کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں پانچ عسکریت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.