Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان میں امریکی فضائی حملےمیں بچوں اورخواتین کےمارےجانےکا انکشاف

کابل۔اقوام متحدہ نےافغان صوبےہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اورخواتین کے مارے جانےکا انکشاف کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملےمیں عام شہریوں کےمارےجانےکا انکشاف ہوا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کےدن امریکی فضائی حملےمیں جو افراد مارے گئےان میں بچےاورخواتین بھی شامل تھے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کےنمائندہ کےمطابق امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنےمیں آیاہے حالیہ تحقیقات سےیہ بات سامنےآئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملےمیں10بچےاور8خواتین ہلاک ہوئیں تاہم اس حوالےسےمزید معلومات اکھٹاشروع کردی گئیں دوسری جانب امریکی عسکری حکام کاکہناہےامریکی اورافغان فورسزکےمشترکہ آپریشن کےدوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.