Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان میں دھماکے اورجھڑپیں،ضلعی پولیس سربراہ سمیت 11اہلکارہلاک

افغان حکام کاطالبان کے خلاف فوجی آپریشن اور فضائی حملوں میں 23 شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

کابل۔افغانستان میں بم دھماکےاورخونزیز جھڑپوں کےدوران ضلعی پولیس سربراہ،دومحافظوں اورآٹھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت1 پولیس اہلکار ہلاک اورتین دیگرزخمی ہوگئےجبکہ افغان حکام نے طالبان کےخلاف فوجی آپریشن اورفضائی حملوں میں23طالبان شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔

پولیس حکام کےحوالےسےبتایاکہ منگل کےروزافغان صوبہ لغمان کےضلع علی نگرکےضلعی پولیس سربراہ سید عارف سادات اپنے دومحافظوں سمیت اْس وقت سڑک کنارےنصب بم کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگئےجب وہ مسکین آباد کےعلاقہ میں سڑک پرجارہےتھے۔

حکام کےمطابق واقعہ میں تین دیگر محافظ بھی زخمی ہوگئےجنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر شمالی مشرقی صوبہ تخارکےاضلاع خواجہ بہاؤ الدین اورداراقد کےمابین واقع علاقہ چارسیخہ میں ایک سرحد ی پوسٹ پرطالبان شدت پسندوں نےشدید حملہ کردیاجس کے نتیجےمیں آٹھ پولیس اہلکارمارےگئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمدجواد ہجری نے طالبان حملےکی تصدیق کرلی ہےتاہم طالبان نےحملےمیں دس پولیس اہلکاروں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دریں اثناءافغان حکام نےجنوبہ صوبہ ہلمند کےضلع مرجاہ میں طالبان کےریڈ یونٹ کےایک کمانڈرعطاءاللہ کے کمپاؤنڈ پرافغان سپیشل فورسز اور انٹیلی جنس ادارے نے دھاوا بول کر چار طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

حکام کےمطابق کمپاؤنڈ سےبڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارود قبضہ میں بھی لیاہے۔افغان حکام نےوسطی صوبہ میدان وردک کےضلع سید آباد’صوبہ غزنی کےضلع قاراباغ اورصوبہ پکتیا کےضلع زرمت میں طالبان کےخلاف افغان فضائی حملوں میں19طالبان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے جن میں صوبہ میدان وردک میں پانچ’ صوبہ غزنی میں تین اور صوبہ پکتیا میں گیارہ طالبان شدت شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.