Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہے۔اشرف غنی

کابل: افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سمجھناہو گا کہ پُر امن افغانستان اُن کے مفاد میں ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بھی امن چاہتا ہے۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان گروپ انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار رہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے تعلقات توڑنا اور اپنے ملک لوٹنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن کی کوششوں کے اختیارات کسی باہر والے کو نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کے دوحا میں قائم دفتر کے گروپ کے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات 9 نومبر کو روس میں ہونے جا رہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان، چین، بھارت، امریکا اور ایران سمیت سویت یونین کی 5 ریاستوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.