Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غزنی صوبے میں افغان سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،13ہلاک

اسلام آباد-پیر کی صبح افغان فوج اور پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر طالبان کے حملے میں کم از کم 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی حکام نےکہا ہے کہ غزنی صوبے کے خوگیانی ضلعے میں اس حملے کے بعد اضافی سکیورٹی دستے روانہ کر ديے گئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سات فوجی اور چھ پولیس اہلکار تھے۔

ترجمان نےبتایاکہ طالبان کےساتھ سکیورٹی فورسزکی جھڑپ3 گھنٹےتک جاری رہی،جس میں6طالبان جنگجو ہلاک جبکہ دیگردس زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.