Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اقوام متحدہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود پر پابندیاں عائد کر دیں

اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر نور ولی محسود پر پابندیاں لگا دیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہ نما نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اورالقاعدہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس کے اثاثے منجمد کر کے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد جون 2018 میں مفتی نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ نے بھی ستمبر 2019 میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کو مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.