Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

‘سنتھیا رچی حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ منصوبوں پر کام کر رہی ہیں’ وزارت داخلہ کی رپورٹ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی پاکستان میں ‘توسیعی’ ویزا پر رہائش پذیر ہیں اور وہ فوج کے میڈیا امور کے ونگ انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) اور خیبر پختونخوا کے اشتراک سے فلمی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

وزارت داخلہ نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے واک اباؤٹ فلمز کے ساتھ مل کر ملک میں فلموں کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک سال سے اپنے بزنس ویزا کی باضابطہ توسیع کے لیے مکمل دستاویزات کی منتظر تھیں جس میں کچھ دن اور لگ سکتے ہیں لہٰذا انہوں نے اپنے ویزے میں عارضی طور پر 30 دن کی توسیع کی درخواست کی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے جواب داخل کرتے ہوئے عرض کیا کہ سنتھیا رچی کے ویزا میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ہے اور جس طرح سے الزام عائد کیا گیا ہے اس کے برعکس وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکت یا ناپسندیدہ یا ریاست مخالف سرگرمی کی مرتکب نہیں ہوئیں۔

عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکن چوہدری افتخار احمد کی درخواست پر حتمی دلائل کے لیے آئندہ ہفتے تک سماعت ملتوی کردی، جنہوں نے سنتھیا رچی کے مارچ میں اپنے بزنس ویزا کی میعاد ختم ہونے اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مبینہ طور پر میڈیا مہم چلانے پر ان کے پاکستان میں طویل قیام کو چیلنج کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.