Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ سےایساکوئی وعدہ نہیں کریں گےجو پورا نہ کرسکیں،وزیرخارجہ

ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہےہیں،قوم مشکل معاشی صورتحال سےدوچارہے،عمران خان امریکا میں پاکستان کامقدمہ لڑیں گے، افغانستان میں امن امریکا اورپاکستان کےدرمیان مشترکہ مفاد ہے،عمران خان کیپٹل ون ارینا اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے 21 جولائی کو خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

واشنگٹن۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ سے ایساکوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں،ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہےہیں،قوم مشکل معاشی صورتحال سےدوچارہے،عمران خان امریکا میں پاکستان کامقدمہ لڑیں گے،افغانستان میں امن امریکا اورپاکستان کےدرمیان مشترکہ مفاد ہے،عمران خان کیپٹل ون ارینااسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے21جولائی کوخطاب کریں گے۔

میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےشاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہےہیں،اسلیےامریکا میں امداد مانگنےنہیں بلکہ نئی سوچ اور نقطہ نظرکےساتھ واشنگٹن آئےہیں امن واستحکام کی بات کررہےہیں اورواشنگٹن سےایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گےجو پورا نہ کر سکیں۔

انہوں نےکہاکہ اس وقت قوم مشکل معاشی صورت حال سےدوچار ہےجو ورثےمیں ملی ہےلیکن دورہ امریکا میں خود داری سے بات کریں گے اور عمران خان امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ آج تک ہوٹلوں کےبند کمروں میں کمیونٹی اجلاس ہوتےرہےہیں،امریکا میں رہنےوالی پاکستانی کمیونٹی عمران خان کو سنناچاہتی ہےاوروہ نئےپاکستان کےتصورسےآگاہ ہوناچاہتی ہے۔وزیرخارجہ نےبتایاکہ امریکامیں پاکستانی کمیونٹی کااتنا بڑاایونٹ پہلےکبھی نہیں ہوا،وزیراعظم عمران خان کو گراؤنڈ میں سننےکیلئےاب تک 19ہزارافراد نےرجسٹریشن کرالی ہے،شیڈول کے مطابق عمران خان کیپٹل ون ارینا اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے 21 جولائی کو خطاب کریں گے۔افغان امن سے متعلق شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افغانستان میں امن امریکا اور پاکستان کےدرمیان مشترکہ مفاد ہے،افغانستان میں امن واستحکام کےلیےامریکا سے مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ بھارت افغانستان کاپڑوسی نہیں البتہ بھارت نےافغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے،ہم جنوبی ایشیامیں ترقی کاراستہ کھولنےکیلئےہم ہرسطح پرکوشش کررہےہیں۔اس موقع پروزیرخارجہ نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان حال ہی میں ہونےوالےکرتارپور راہداری منصوبے کے دوسرے دور کی مثبت پیش رفت سےآگاہ کیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں کیپیٹل ون ایرینا کا دورہ کرتےہوئےکمیونٹی ایونٹ کےمتعلق میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ اس سےقبل اتناپرجوش ماحول کبھی دیکھنےمیں نہیں آیا۔انہوں نےکہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سنننےاورنئےپاکستان کا ویژن جاننےکا اشتیاق رکھتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ جیساکہ آپ کےعلم میں ہےکہ پچھلےپانچ سال تک سمٹ لیول کاکوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا،چنانچہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کاجوش و خروش دیدنی ہے،اس پنڈال میں بیس ہزارافراد کےبیٹھنےکی گنجائش ہے جبکہ اسوقت تک انیس ہزار سے زیادہ لوگ اپنی نشستیں ریزرو کروچکےہیں۔وزیرخار جہ نےکہاکہ اس سےقبل کمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتےرہےہیں،یہاں لوگ پاکستان کے لئے آرہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ ہمیں قوی امید ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا یہ کمیونٹی اجتماع تاریخی اورفقید المثال ہو گا۔انہوں نےکہاکہ پاکستان ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے پہلے ہم نے اپنی تنخواہوں میں کٹوتی کروائی اوراب یہاں بھی کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ فائیو سٹارہوٹلوں کی بجائےپاکستان ہاؤس میں رہیں گےاورخودداری سے بات کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ جیساکہ آپ کےعلم میں ہےکہ ایک بہترین ہوٹل میں ہمارےقیام کاکہاگیاتاہم فیصلہ یہ ہواکہ سادگی کوملحوظ خاطررکھتےہوئے پاکستان ہاؤس یعنی سفارت خانےمیں قیام کیاجائےچنانچہ میں بھی وہیں قیام کررہاہوں اوروزیراعظم عمران خان بھی وہیں قیام کریں گے۔انہوں نےکہاکہ میں بھی کمرشل فلائیٹ کےذریعےیہاں پہنچاہوں اوروزیراعظم عمران خان بھی کمرشل فلائیٹ کےذریعے یہاں پہنچ رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.