Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ نے چوروں اور ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کردیا، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ جن کی کرپشن پر عالمی دستاویزی فلمز بنیں۔ بی بی سی نے ڈاکیومنٹیریز بنائیں۔ امریکہ نے ان میر جعفروں کو ہم پر مسلط کر دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو بیان جاری کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ آج ان لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ جنہوں نے 30 سال کے دوران صرف منی لانڈرنگ کی۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں نواز شریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں۔ زرداری کو مسٹر 10پرسن کہا گیا۔ ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ کسی طرح دوسری بار کی ہوئی کرپشن پر این آر او مل جائے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ5جولائی کو ملک میں مارشل لاء لگا تھا۔ اس کے نتیجے میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی۔ امریکہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت بھی پسند نہ تھی۔
امریکہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی پر خوش نہیں تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے کر جا رہے تھے ۔ اس لیے ان عبرتناک سزا کی دھمکیاں دی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.