Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور ترکی کا انسداد دہشتگردی اور تربیتی امور پر رابطے بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پرمزیدرابطے بڑھانے اتفاق کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے یہاں راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ،تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔ ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پرمزیدرابطے بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.