Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی پابندیوں کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، ایران

تہران: ایرانی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملکی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر تیل نامدار زنگنی نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت کے لیے اس طرح عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم نہیں رکھی جا سکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.