Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میلبورن میں چاقو حملہ سے ایک ہلاک،پولیس فائرنگ سے حملہ آور بھی شدید زخمی

تین لوگوں کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا گیا،حملہ آور کی حالت تشویشناک ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ کلیٹون
میلبورن(این این آئی)آسٹریلوی شہر میلبورن میں چاقو گھونپنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے بتایاکہ چاقو سے مسلح شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا اور حراست میں لے لیا گیا ۔وکٹوریا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ کلیٹون نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کو چاقو سے ڈرانے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جس کے بعد اسے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت اب تشویشناک ہے۔ڈیوڈ کیلٹون کے مطابق تین لوگوں کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا گیا۔ بدقسمتی سے ان میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھاکہ ابھی تک اس واقعے کا بظاہر دہشت گردی کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔قبل ازیں وکٹوریا پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیاکہ پولیس کو ابتدائی طور پر ایک کار میں آگ لگنے کی رپورٹ ملی تھی۔ ایک شخص کو واقعے کے مقام سے گرفتار کر کے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کچھ لوگوں کو چاقو کے زخم لگنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.