Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مصر میں داعش کے 65 جنگجوؤں کو دہشت گردی سیل قائم کرنے پر سزائیں

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے 65 مشتبہ ارکان کو دہشت گردی کا سیل تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پانچ سال سے عمر قید تک جیل کی سزائیں سنا دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مبینہ سیل کے مصر کے بالائی علاقوں میں ارکان تھے اور وہ اپنے ’’ امیر ‘‘ مصطفیٰ احمد عبدالعال کے زیر قیادت کام کر رہے تھے۔
ایک عدالتی عہدے دار کے مطابق ان جنگجوؤں پر 2017ء میں فرد جرم عاید کی گئی تھی، انھوں نے بالائی مصر میں دہشت گردی کا سیل قائم کیا تھا اورا س کے ارکان نے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کر رکھی تھی۔
عدالت نے 18 مدعا علیہان کو عمر قید (25 سال) اور 41 مجرموں کو 15، 15 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ چھ کم سن لڑکوں کو پانچ پانچ سال قید کا حکم دیا ہے اور دو مشتبہ افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے۔
تمام سزایافتگان عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.